ایران نے اسرائیل کے اہم فوجی اہداف پر ڈرون حملے کیے، ’گرین پائن‘ ریڈار بھی نشانہ بنا
تہران(بولونیوز)ایران کی فوج نےبدھ کی صبح اعلان کیا ہےکہ اس نےاسرائیل کےمتعدد اہم فوجی اہداف پرڈرون حملےکیےہیں۔ایرانی فوج کے مطابق حملہ آور ڈرونز نے اسرائیل کی اہم فوجی اور انٹیلی جنس تنصیبات کو نشانہ بنایا، جن میں شامل ہیں:
فوجی انٹیلی جنس ادارہ امان (AMAN)
سگنلز انٹیلی جنس یونٹ 8200
گرین پائن ریڈار سسٹم
حیفا کے بحری اڈے میں واقع آبدوزوں کے ہیڈکوارٹر کی عمارت
بیان میں کہا گیا کہ گرین پائن ریڈار سسٹم اسرائیل کے میزائل دفاعی نظام کا اہم حصہ ہے، اور اسے نقصان پہنچنے سے اسرائیل کی آنے والے میزائل حملوں کو روکنے کی صلاحیت متاثر ہو سکتی ہے۔
ایران کی طرف سے یہ کارروائی کشیدگی میں اضافے کا سبب بن سکتی ہے، کیونکہ گرین پائن ریڈار اسرائیل کی دفاعی حکمت عملی میں مرکزی کردار ادا کرتا ہے۔


