مجتبیٰ خامنہ ای کو نیا سپریم لیڈر نامزد، مجلس خبرگان کی قومی اتحاد کی اپیل

تہران(بولونیوز)ایران میں آیت اللّٰہ خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو ملک کا نیا سپریم لیڈر نامزد کر دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ ایرانی مجلس خبرگان نے کیا، جس نے عوام سے نئے سپریم لیڈر کے ساتھ وفاداری اور قومی اتحاد قائم رکھنے کی اپیل بھی کی ہے۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق مجلس خبرگان نے کہا کہ موجودہ حالات میں یکجہتی اور اتحاد ضروری ہے تاکہ ملک مستحکم رہے۔ قبل ازیں سینئر عالم دین آیت اللّٰہ احمد علم الہدیٰ نے کہا تھا کہ سپریم لیڈر کا باضابطہ اعلان مجلس خبرگان کے سیکرٹریٹ کی جانب سے کیا جائے گا۔

عرب میڈیا کے مطابق مجلس خبرگان کے اکثریتی ارکان نے مجتبیٰ خامنہ ای کو نیا سپریم لیڈر منتخب کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اعلان میں تاخیر سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے ہوئی تھی۔

برطانوی ٹی وی کے مطابق، امریکہ اور اسرائیل کے ممکنہ حملے کے بعد آیت اللّٰہ خامنہ ای کی شہادت کے تناظر میں اسرائیلی میڈیا نے بھی مجتبیٰ خامنہ ای کے نئے سپریم لیڈر کے طور پر منتخب ہونے کی تصدیق کی ہے۔

یہ اقدام ایران میں سیاسی استحکام اور عوامی اتحاد کو برقرار رکھنے کے لیے انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *