خیبرپختونخوا میں ایندھن کی بچت کے لیے سرکاری گاڑیوں کے استعمال پر پابندی

خیبرپختونخوا(بولونیوز)ایران، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا نے ایندھن کی بچت کے لیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے سرکاری گاڑیوں کے سفر اور استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔

محکمہ خزانہ کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق غیر ضروری سرکاری دوروں اور گاڑیوں کے استعمال پر فوری طور پر پابندی نافذ العمل ہوگی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام بڑھتی ہوئی تیل کی قیمتوں کے باعث سرکاری اخراجات میں کمی اور ایندھن کے دانشمندانہ استعمال کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

حکام کے مطابق صرف انتہائی ضروری اور ہنگامی امور کے لیے سرکاری گاڑیوں کے استعمال کی اجازت ہوگی، جبکہ تمام محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایندھن کی بچت کے اقدامات پر سختی سے عمل کریں۔

محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ موجودہ عالمی صورتحال کے تناظر میں یہ اقدام ناگزیر تھا اور آئندہ بھی حالات کا جائزہ لے کر مزید فیصلے کیے جا سکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *