ایران کی مسلح افواج نے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے وفاداری کا عہد کر لیا
تہران(بولونیوز)ملک کی مسلح افواج کی قیادت نے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے مکمل وفاداری کا عہد کر لیا ہے۔ پاسدارانِ انقلاب نے اعلان کیا کہ وہ نئے سپریم لیڈر کی قیادت اور ہدایات کے تابع رہنے کے لیے تیار ہیں۔
دوسری جانب، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے بھی مجتبیٰ خامنہ ای کو سپریم لیڈر منتخب کرنے کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ نئے رہنما کی پیروی کرنا سب کے لیے مذہبی اور قومی فریضہ ہے۔
یاد رہے کہ آیت اللّٰہ خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو نیا سپریم لیڈر نامزد کیا گیا ہے، اور ایرانی مجلس خبرگان نے عوام سے نئے لیڈر کے ساتھ اتحاد اور وفاداری برقرار رکھنے کی اپیل کی تھی۔


