ایرانی مسلح افواج کی امریکہ کو سخت وارننگ، مزید کارروائیوں کا عندیہ

تہران(بولونیوز)ایرانی مسلح افواج کے ترجمان نے امریکہ کو سخت لہجے میں دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے اب تک اپنی تمام عسکری صلاحیتوں کا استعمال نہیں کیا کیونکہ وہ خود کو ایک طویل جنگ کے لیے تیار کر چکا ہے۔

ہم آنے والے دنوں میں اپنے جدید ہتھیار استعمال کریں گے اور اپنے دشمنوں کو حیران کر دیں گے۔ ہم ایسے اقدامات کریں گے جن کے بعد امریکہ دنیا میں کہیں بھی حملہ کرنے سے پہلے کئی بار سوچنے پر مجبور ہو جائے گا۔”

ایرانی ترجمان نے مزید کہا کہ ایران آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کے ٹینکروں کی حفاظت کے لیے امریکی فورسز کے انتظار میں ہے۔

گزشتہ چند دنوں میں امریکہ کو درپیش صورتحال امریکی تاریخ کا ایک بے مثال بحران ہے۔امریکی فوج شدید تھکن کا شکار ہے اور اس کا مورال کمزور ہو چکا ہے۔امریکہ اپنے تمام ہتھیار آزما چکا ہے لیکن کوئی خاطر خواہ نتیجہ حاصل نہیں کر سکا۔ایران نے خطے میں کئی امریکی اڈے تباہ کر دیے ہیں۔

ترجمان نے مزید دعویٰ کیا کہ موجودہ حالات میں امریکہ کے پاس ہتھیار ڈالنے کے سوا کوئی آپشن باقی نہیں بچا۔دفاعی ماہرین کے مطابق اس بیان نے خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا دیا ہے، جبکہ عالمی برادری صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *