پاکستان ریلوے میں کرایوں میں اضافہ، 9 مارچ سے نافذ العمل
اسلام آباد(بولونیوز) پاکستان ریلوے نے مسافروں اور مال برداری کے کرایوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ نئے فیصلے کے مطابق:اکانومی کلاس کے کرایے 5 فیصد بڑھائے جائیں گے۔
اے سی کلاسز کے کرایے 10 فیصد اضافے کے ساتھ نافذ ہوں گے۔مال گاڑیوں کے کرایوں میں 20 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔یہ اضافہ 9 مارچ سے تمام متعلقہ ریل گاڑیوں اور خدمات پر لاگو ہوگا۔ حکام نے کہا ہے کہ کرایوں میں اضافہ عالمی تیل کی قیمتوں اور آپریشنل لاگت میں اضافے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
مسافروں سے درخواست کی گئی ہے کہ نئے کرایوں کے مطابق اپنے سفر کی منصوبہ بندی کریں۔


