آپریشن غضب للحق جاری، پاک افغان بارڈر پر شمالی وزیرستان میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں تباہ
شمالی وزیرستان(بولونیوز)پاک افغان بارڈرپرافغان طالبان کی کارروائیوں کےجواب میں پاک فوج کا آپریشن غضب للحق جاری ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں فضائی کارروائی کے دوران افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں۔ کارروائی کے نتیجے میں طالبان کو بھاری نقصان پہنچا اور انہیں پسپائی اختیار کرنا پڑی۔ متعدد افغان طالبان ہلاک ہوئے جبکہ باقی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف پاک فوج کی زمینی اور فضائی کارروائیاں جاری ہیں اور آپریشن اپنے مقررہ اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔
پاک فوج کی جانب سے کارروائی کی یہ تازہ پیش رفت خطے میں امن و سلامتی کو یقینی بنانے اور غیر مستحکم عناصر کے حملوں کو ناکام بنانے کے لیے کی جا رہی ہے۔


