12 کلو گرام چرس برآمدگی کیس،ملزم کو20 سال قید اور 8 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا

لاہور(بولونیوز)سیشن عدالت لاہور نے 12 کلو گرام چرس برآمدگی کے کیس میں ملزم حیات اللہ کو 20 سال قید اور 8 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج شکیب عمران قمر نے سنایا۔ ملزم کے خلاف تھانہ شادباغ میں منشیات برآمدگی کا مقدمہ درج تھا۔

پراسیکیوشن کے مطابق، ملزم سے 12 کلو گرام چرس برآمد ہوئی جبکہ مقدمے میں 14 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے۔عدالت نے تمام شواہد اور گواہوں کے بیانات کے پیش نظر ملزم کو سزا کا حکم جاری کیا اور استدعا منظور کر لی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *