ڈاکٹر ریاسمین راشد،سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ملتوی

لاہور(بولونیوز)اے ٹی سی کورٹ میں نو مئی عسکری ٹاور حملہ اور دیگر مقدمات کے سلسلے میں ڈاکٹر ریاسمین راشد اور سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

ملزمان کے وکلا نے عدالت سے دلائل مکمل کرنے کے لیے مہلت طلب کی، جس پر عدالت نے سماعت 16 مارچ تک ملتوی کر دی۔

ڈی ایس پی لیگل جاوید آصف نے مقدمات کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے وکلا کو ہدایت کی کہ وہ ضمانتوں پر دلائل مکمل کریں۔

سماعت اے ٹی سی کورٹ کے جج منظر علی گل نے کی، اور اس موقع پر واضح کیا گیا کہ ملزمان نے جیل سے ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *