وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان

اسلام آباد(بولونیوز)وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ ادارے 24 مارچ سے 27 مارچ تک بند رہیں گے۔

وفاقی سرکاری تعلیمی ادارے 30 مارچ سے دوبارہ کھلیں گے۔ متعلقہ حکام نے والدین اور طلبہ سے اپیل کی ہے کہ تعطیلات کے دوران بچوں کی تعلیم اور سرگرمیوں کا خصوصی خیال رکھا جائے۔

یہ اقدام طلبہ اور اساتذہ کو موسم بہار کے دوران آرام اور تفریح فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *