سیکرٹری صحت پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت،نوٹس جاری

لاہور(بولونیوز)ہائیکورٹ میں سیکرٹری صحت پنجاب نادیہ ثاقب کےخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ سماعت جسٹس سلطان تنویر احمد نے کی، جس میں درخواست گزار شاہد مقبول کی جانب سے عدالت میں موقف پیش کیا گیا۔

درخواست گزار کے مطابق صحت سہولت پروگرام کے تحت 88 لاکھ روپے کی ادائیگی کے بدلے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو میڈیسن فراہم کی گئی تھی، تاہم مقررہ وقت پر واجبات کی ادائیگی نہ کی گئی۔ درخواست گزار نے واجبات کی ادائیگی کے لیے پہلے ہی لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

عدالت نے سیکرٹری صحت کو واجبات کی ادائیگی کا حکم دیا تھا، لیکن عدالت کے حکم کی ابھی تک تعمیل نہیں ہوئی۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ سیکرٹری صحت پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *