جوائے کی ایپ کی پروموشن کے مقدمے میں یوٹیوبرز کی عبوری ضمانت کی سماعت
لاہور(بولونیوز)این سی سی آئی اے نے جوائے کی ایپ کی پروموشن کے معاملے میں یوٹیوبر رجب بٹ، ندیم نانی والا سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج منصور قریشی نے عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کی ایک دوزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر دی۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر تینوں ملزمان کا ریکارڈ اور پراسیکیوٹر کو طلب کر لیا اور بارہ مارچ تک عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔
اس مقدمے میں ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے جوائے کی ایپ کی پروموشن میں این سی سی آئی اے کے قوانین کی خلاف ورزی کی۔


