ایرانی ڈرونز نے عراق کے بصرہ میں توانائی کے مقامات پر حملہ کردیا

تہران(بولونیوز)عراق کے شہر بصرہ میں ایرانی ڈرونز نے توانائی کے اہم مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔حملوں کے دوران برجیسیا میں امریکی کمپنی بیکر ہیوز کی تنصیب اور رومیلہ آئل فیلڈ کو ہدف بنایا گیا۔

عراق میں توانائی کے شعبے کے حکام کے مطابق حملے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع تو نہیں ملی، تاہم مقامی انفراسٹرکچر اور تیل کی پیداوار پر اثرات پڑنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس حملے سے خطے میں توانائی کی قیمتوں پر دباؤ اور عالمی مارکیٹ میں تیل کی دستیابی متاثر ہو سکتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *