پنجاب میں بیوروکریسی کے لیے لگژری گاڑیاں اور پیٹرول کی حدیں بڑھا دی گئیں

لاہورا(بولونیوز)پنجاب حکومت نے بیوروکریسی کے افسران کے لیے مراعات میں نمایاں اضافہ کرتے ہوئے لگژری گاڑیوں کی منظوری دے دی ہے۔ نئے نوٹیفکیشن کے مطابق چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب تین سرکاری گاڑیاں اپنے استعمال میں رکھ سکیں گے جن میں 2800، 1800 اور 4700 سی سی کی گاڑیاں شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس کی دو گاڑیوں کے لیے ہر ماہ 800 لیٹر پیٹرول فراہم کیا جائے گا، جبکہ 4700 سی سی کی گاڑی کے لیے پیٹرول کی کوئی حد مقرر نہیں کی گئی۔

پرانے قواعد کے تحت چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری 1300 اور 1600 سی سی کی گاڑیاں رکھنے کے مجاز تھے اور ماہانہ 200 لیٹر پیٹرول دی جاتی تھی، تاہم سرکاری دوروں کے لیے استعمال ہونے والی گاڑی کے پیٹرول کی کوئی حد نہیں تھی۔

نئے نوٹیفکیشن کے مطابق:

گریڈ 20، 21 اور 22 کے افسران سیکرٹری کی حیثیت سے 2800 اور 1800 سی سی کی دو گاڑیاں استعمال کر سکیں گے، ذاتی استعمال کے لیے 200 لیٹر اور سرکاری استعمال کے لیے لامحدود پیٹرول حاصل کریں گے۔

گریڈ 19 اور 20 کے اسپیشل سیکرٹری اور ڈی آئی جی 1600 سی سی گاڑی اور ماہانہ 250 لیٹر پیٹرول استعمال کریں گے۔

گریڈ 19 کے ایڈیشنل سیکرٹری 1600 سی سی گاڑی اور 200 لیٹر پیٹرول ماہانہ استعمال کریں گے۔

گریڈ 18 کے ڈپٹی سیکرٹری 1500 سی سی گاڑی اور 175 لیٹر پیٹرول ماہانہ استعمال کریں گے۔

چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری کے اسٹاف آفیسر اور سیکشن آفیسر 1300 سی سی گاڑی اور 150 لیٹر پیٹرول ماہانہ حاصل کریں گے۔

وزرا کے اسٹاف آفیسرز 1300 سی سی گاڑی اور 125 لیٹر پیٹرول ماہانہ استعمال کرنے کے مجاز ہوں گے۔

یہ اقدام سیاسی و سرکاری اشرافیہ کے لیے مراعات بڑھانے کی ایک اور کوشش کے طور پر سامنے آیا ہے، جس کے بعد بیوروکریسی کے افسران کو اب پہلے سے کہیں زیادہ لگژری گاڑیاں اور پیٹرول کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *