مشرق وسطیٰ پر قبضہ کرنا اسرائیل کا حق ہے، مائیک ہکابی

واشنگٹن(بولونیوز)اسرائیل میں امریکی سفیر مائیک ہکابی نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ پر قبضہ کرنا اسرائیل کا حق ہے کیوں کہ یہ زمین خدا نے اسرائیلیوں کو دی ہے۔

قدامت پسند امریکی تجزیہ کار ٹَکر کارلسن کے ساتھ جمعہ کے روز نشر ہونے والے ایک انٹرویو میں مائیک ہکابی سے جب اسرائیل کی جغرافیائی سرحدوں کے بارے میں سوال کیا گیا تو انھوں نے کہا کہ اسرائیل کی سرحدوں کی بنیاد بائبل میں بیان کردہ حدود پر ہے، یہ زمین خدا نے اسرائیلیوں کو دی ہے، اسرائیل کا دریائے نیل سے فرات تک قبضہ کرنا ٹھیک ہوگا۔

مائیک ہکابی نے کہا اگر اسرائیل مشرقِ وسطیٰ کے زیادہ تر حصے پر قبضہ کر لے تو انھیں اس پر اعتراض نہیں ہوگا، انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ وہ یہودی قوم کا اس سرزمین پر حق قرار دیتے ہیں۔

کارلسن نے ہکابی سے کہا کہ بائبل کی ایک آیت کے مطابق یہ زمین حضرت ابراہیم کی اولاد سے وعدہ کی گئی تھی، جس میں عراق کے دریائے فرات اور مصر کے دریائے نیل کے درمیان کا علاقہ شامل ہے۔ اتنا وسیع علاقہ آج کے لبنان، شام، اردن اور سعودی عرب کے بعض حصوں پر مشتمل ہوگا۔ گزشتہ برس ٹرمپ کے مقرر کردہ سفیر ہکابی نے جواب میں کہا ’’اگر وہ سب لے لیں تو بھی ٹھیک ہوگا۔‘‘

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *