سربیا اور جرمنی نے بھی ایران میں اپنے شہریوں کو ہدایت جاری کر دی

بلغراد/ برلن(بولونیوز)سربیا اور جرمنی نے بھی اپنے شہریوں کو فوری طور پر ایران چھوڑنے کی ہدایت کر دی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اسلامی جمہوریہ کے جوہری پروگرام پر فوجی کارروائی کی دھمکی کے بعد سربیا نے ایران میں اپنے شہریوں سے ’’جلد سے جلد‘‘ ملک چھوڑنے کی اپیل کی ہے۔

سربیا کی حکومت نے بیان میں کہا اس ہدایت کی وجہ بڑھتی ہوئی کشیدگی اور سیکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورت حال ہے۔

تہران میں جرمنی کے سفارت خانے نے خطے میں بڑھتے ہوئے خطرات کے درمیان جرمن شہریوں سے ایران چھوڑنے کے لیے جمعے کے روز اپنے مطالبے کی تجدید کی۔

سفارت خانے نے کہا کہ ایران اور پورے خطے میں سیکیورٹی کی صورت حال انتہائی غیر مستحکم اور انتہائی کشیدہ ہے۔ مزید کشیدگی اور فوجی جھڑپوں کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔ فضائی ٹریفک پر مزید پابندیاں، بشمول پروازوں کی منسوخی اور فضائی حدود کی بندش کسی بھی وقت ہو سکتی ہے۔

اس سے پہلے امریکا، پولینڈ اور بیلجیئم سمیت متعدد یورپی ممالک اپنے شہریوں کو فوری طور پر ایران چھوڑنے کا کہہ چکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *