تیزرفتار ٹرک نے موٹرسائیکل سوار شخص کو روند ڈالا
عارف والا(بولونیوز) عارف والا / بورے والا روڈ پر افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ بائی پاس نظام دین ہوٹل کے قریب پیش آیا، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 36 سالہ محمد اجمل خان ولد نور نبی کے نام سے ہوئی ہے، جو چک 333 ای بی، بورے والا کا رہائشی تھا۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور لاش کو ضروری کارروائی کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔


