بھارتی ایئرلائن کیلئے بنگلہ دیشی فضائی حدود بھی بند

نئی دہلی(بولونیوز)نا اہل مودی کو دنیا بھر میں رسوائی اور سبکی کا سامنا ہے، بقایاجات کی عدم ادائیگی پر بھارتی ایئر لائن کیلئے بنگلہ دیشی فضائی حدود بند کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق مختلف محاذوں پر ناکامیوں کے بعد بھارت کی ایوی ایشن انڈسٹری بھی شدید بحران کی لپیٹ میں آگئی۔بنگلہ دیشی جریدے “ڈیلی سن ” اوربھارتی جریدے “دی اکنامک ٹائمز” نے بتایا کہ بقایا جات کی عدم ادائیگی پر بنگلہ دیش نے بھارتی نجی ایئر لائن اسپائس جیٹ کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا۔

کولکتہ سے شمال مشرقی بھارتی شہروں جیسے گوہاٹی اور ایمفال کیلئےچلنے والی پروازیں طویل اور متبادل راستے اختیار کرنے پر مجبور ہیں۔متبادل راستوں کی وجہ سے پرواز کا دورانیہ اور ایندھن کا استعمال بڑھ گیا، جس سے ایئرلائن کے آپریشنل اخراجات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

بھارتی جریدے کے مطابق اسپائس جیٹ گزشتہ چند مہینوں سے مالی مشکلات کا سامنا کر رہی ہے، کمپنی کے شیئرز میں بھی معمولی کمی دیکھی گئی۔دسمبر 2025 کو ختم ہونے والے سہ ماہی مالیاتی رپورٹ میں ایئرلائن نے 269.27 کروڑ روپے کا نقصان ظاہر کیا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان تعلقات سفارتی اختلافات سے بڑھ کر تنازعات کی شکل اختیار کر گئے ہیں۔

بنگلہ دیش اپنی خود مختار ڈپلومیسی کے ذریعے اب بھارت کو چیلنج کر رہا ہے۔ فضائی حدود پر پابندی بھارت کے خلاف بنگلہ دیش کے خودمختار موقف کو ظاہر کرتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *