گل پلازہ کے متاثرہ تاجروں کیلئے پولو گراؤنڈ میں 300 دکانوں کا انتظام کردیا گیا
کراچی(بولونیوز)سانحہ گل پلازہ کے متاثرہ تاجروں کے لیے کے ایم سی نے پولو گراؤنڈ میں 300 دکانوں کا انتظام کردیا۔حکام کا کہنا ہے کہ دکانداروں کے لیے ٹینٹ لگا کر عارضی دکانیں بنا دی گئی ہیں، عارضی دکانوں میں کے ایم سی کی جانب سے بجلی فراہم کی جائے گی، دکانداروں اور خریداروں کے لیے پانی اور بیت الخلا کا انتظام ہے۔کے ایم سی حکام کا کہنا ہے کہ مارکیٹ کی سیکیورٹی کے لیے 50 سٹی وارڈنز تعینات کیے جائیں گے۔


