پیپلز پارٹی نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی تبدیلی کا دوبارہ مطالبہ کر دیا
کراچی(بولونیوز)پاکستان پیپلز پارٹی نے ایک مرتبہ پھر گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے۔صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ گورنر ہاؤس کراچی کا جو استعمال ہو رہا ہے وہ صرف سندھ کے لیے نہیں بلکہ وفاق کے لیے بھی خطرناک ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ گورنر ہاؤس میں بیٹھ کر بعض وفاقی وزیروں نے لوگوں کو اکسانے کی کوشش کی، اور لسانی سیاست کا دوبارہ سر اٹھانا انتہائی تشویشناک ہے۔
سعید غنی نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم شہباز شریف وعدے کے مطابق اپنا یا پیپلز پارٹی کا پسندیدہ گورنر سندھ لگائیں تاکہ صوبے میں امن اور استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔


