پٹرولنگ پولیس کی شہریوں کے لیے ٹریفک سیفٹی ہدایات، ہیلمیٹ اور سیٹ بیلٹ لازمی
ساہیوال(بولونیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق ٹریفک قوانین کی پابندی اور شہری حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
ریجنل پٹرولنگ پولیس آفیسر فخر بشیر کی ہدایت پر، ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس اظہر عباس گل کی زیر نگرانی پٹرولنگ پولیس پوسٹ 95 سکس آر ڈسٹرکٹ ساہیوال نے موٹر سائیکل اور گاڑی سوار شہریوں کے لیے حفاظتی اور ٹریفک قوانین کی پابندی سے متعلق سفارشات جاری کی ہیں۔
اہم ہدایات درج ذیل ہیں:
ڈرائیونگ کے دوران ہیلمیٹ اور سیٹ بیلٹ کا ہر صورت استعمال لازمی ہے۔
بغیر لائسنس ڈرائیونگ قانوناً جرم ہے۔
لین لائن اور ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کریں۔
لاپرواہی یا غلط انداز میں اوورٹیک نہ کریں، تاکہ اپنی اور دوسروں کی جانیں محفوظ رہیں۔
تیز رفتاری سے گریز کریں اور ہمیشہ سڑک کے انتہائی بائیں جانب چلیں۔
موٹر سائیکل سوار سائیڈ مرزوکا کا استعمال ضرور کریں اور احتیاط سے گاڑی چلائیں۔
پٹرولنگ پولیس کا کہنا ہے کہ شہریوں کی زندگی قیمتی ہے، اس لیے ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کرتے ہوئے محفوظ سفر اختیار کریں۔


