پاکستان مسلم لیگ فنکشنل میں اہم تقرری، سائرہ بانو مرکزی انفارمیشن سیکرٹری مقرر

لاہور(بولونیوز)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل نے سابق رکنِ قومی اسمبلی سائرہ بانو کو پارٹی کا مرکزی انفارمیشن سیکرٹری مقرر کر دیا ہے۔پارٹی قیادت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سائرہ بانو کی تقرری تنظیمی ڈھانچے کو مزید فعال اور مؤثر بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ قیادت کا کہنا ہے کہ سائرہ بانو اپنی سیاسی بصیرت اور پارلیمانی تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے پارٹی کا مؤقف بھرپور انداز میں عوام تک پہنچائیں گی۔

مرکزی انفارمیشن سیکرٹری کی حیثیت سے سائرہ بانو ملک کی موجودہ صورتحال، بالخصوص سندھ اور سندھ کے عوام کو درپیش مسائل کو اجاگر کریں گی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مہنگائی، بے روزگاری، بنیادی سہولیات کی کمی، زراعت اور پانی کے مسائل سمیت دیگر اہم امور پر پارٹی واضح اور دوٹوک مؤقف اپنائے گی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق سائرہ بانو کی تقرری سے سندھ میں تنظیمی سرگرمیوں کو مزید تقویت ملے گی اور عوامی مسائل کو مؤثر انداز میں قومی سطح پر اٹھایا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *