پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی، سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان

اسلام آباد(بولونیوز)پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ میں جاری مندی کے سبب سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کار اپنے مال کو فروخت کر کے مارکیٹ سے نکل رہے ہیں، جس سے مندی مزید بڑھ رہی ہے۔

ماہرین کے مطابق اس صورتحال کے کئی عوامل ہیں:

سپر ٹیکس کی وجہ سے کمپنیوں کے منافع میں کمی واقع ہوئی ہے۔

مہنگائی اور غربت میں مسلسل اضافہ، عوامی قوت خرید کو متاثر کر رہا ہے۔

پاکستان پر قرضوں کا بوجھ بڑھ رہا ہے، جس کی وجہ سے سرمایہ کاری کے مواقع محدود ہو گئے ہیں۔

مالیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے لیے فوری اصلاحات اور اقتصادی استحکام کی ضرورت ہے، تاکہ سرمایہ کار اعتماد کے ساتھ مارکیٹ میں واپس آ سکیں اور مندی کا سلسلہ روکا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *