محمد زبیر کا الیکٹرانک میڈیا پر طیارہ اسکینڈل پر خاموشی کے حوالے سے سنگین سوال

کراچی(بولونیوز)سابق گورنر سندھ اور مسلم لیگ کے منحرف رہنما محمد زبیر نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب حکومت کے مبینہ طیارہ اسکینڈل پر اب الیکٹرانک میڈیا میں مزید گفتگو نہیں ہوگی۔

محمد زبیر نے کہا کہ انہوں نے آج دو بڑے ٹی وی چینلز کے لیے ریکارڈنگ کرائی، مگر حیران کن طور پر اس موضوع کو پروگرام سے خارج کر دیا گیا۔ ان کے بقول یہ رویہ سوالیہ نشان ہے اور اہم معاملے پر خاموشی معنی خیز ہے۔

انہوں نے عندیہ دیا کہ معاملے کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے، جس پر شفاف وضاحت ضروری ہے تاکہ عوام تک صحیح معلومات پہنچ سکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *