عوامی راج تحریک کے سربراہ سید خلیل احمد کا گورنر سندھ کے خلاف دھرنے کا اعلان
کراچی(بولونیوز)سید خلیل احمد نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے خلاف گورنر ہاؤس کراچی کے سامنے دھرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
سید خلیل احمد نے کہا کہ سندھ کے خلاف سازشیں کرنے والے تعصب پسند گورنر کو مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس احتجاج کو کامیاب بنانے کے لیے سول سوسائٹی، صحافیوں، وکلاء، طلبہ اور دیگر سیاسی تنظیموں سے فوری رابطے کیے جا رہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ہزاروں سندھی نوجوان کراچی پہنچ کر ایک ہی آواز میں “ٹیسوری نامنظور” کے نعرے بلند کریں گے، اور اس دھرنے کے ذریعے گورنر سندھ کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کا پیغام دیا جائے گا۔


