رمضان کے پہلے جمعہ پر سعودی عرب کی بڑی مساجد میں 20 لاکھ سے زائد زائرین کا اجتماع

سعودی عرب(بولونیوز)20 فروری 2026 کو رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کے موقع پر مسجد الحرام، مسجد نبوی، مسجد قبلتین اور مسجد قباء میں 20 لاکھ سے زائد زائرین نے نماز جمعہ ادا کی۔

ان مساجد کے صحن، اوپری منزلوں، ارد گرد کی عمارتوں اور شاہراہوں پر بھی نماز کی ادائیگی کے لیے صفیں بچھائی گئیں۔ عرب میڈیا کے مطابق ان مساجد کے اطراف خصوصی سیکیورٹی اور صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کیے گئے تھے۔

علاوہ ازیں سعودی عرب کی دیگر مساجد میں بھی عوام کی بڑی تعداد نے نماز جمعہ ادا کی اور رمضان کی روحانیت میں شریک ہوئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *