جنوبی کوریا: سابق صدر یون سک یول بغاوت کی قیادت کے جرم میں قصوروار قرار
سیئول(بولونیوز) جنوبی کوریا کے سابق صدر یون سک یول کو 2024 کے اختتام پر ملک میں مارشل لاء کے نفاذ کے دوران بغاوت کی قیادت کرنے کا مجرم قرار دے دیا گیا ہے۔
عدالتی فیصلے کے مطابق سابق صدر کے اقدامات نے ملک کو شدید سیاسی افراتفری میں مبتلا کیا اور کئی دہائیوں پر محیط جمہوری نظام کے خاتمے کا سنگین خطرہ پیدا کر دیا تھا۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مارشل لاء کا نفاذ آئینی حدود سے تجاوز تھا، جس کے باعث عوامی احتجاج، سیاسی عدم استحکام اور ریاستی اداروں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا۔
سیاسی مبصرین کے مطابق یہ فیصلہ جنوبی کوریا کی تاریخ کا ایک اہم موڑ تصور کیا جا رہا ہے، جس سے یہ واضح پیغام دیا گیا ہے کہ جمہوری نظام کو نقصان پہنچانے والے اقدامات کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔
سابق صدر یون سک یول کے خلاف آئندہ قانونی کارروائی اور ممکنہ سزا کے حوالے سے مزید سماعتیں متوقع ہیں۔


