پشاور میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس شروع

پشاور(بولونیوز)رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں شروع ہوگیا ہے۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کر رہے ہیں۔

چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ماہِ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ اداروں کو اطلاع دیں۔ انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ اس سال بھی ملک بھر میں ایک ہی دن رمضان المبارک کا آغاز ہوگا۔

مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ چاند کی رویت کے لیے علماء، ماہرینِ فلکیات اور متعلقہ ادارے باہمی مشاورت سے کام کر رہے ہیں، جبکہ رویت کے بعد رمضان المبارک کے آغاز کا حتمی اعلان کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *