سوئی سدرن گیس کی رمضان المبارک کے لیے گیس فراہمی کا شیڈول جاری
کراچی(بولونیوز)سوئی سدرن گیس کی رمضان المبارک کے لیے گیس فراہمی کا شیڈول جاری-سوئی سدرن گیس نے کراچی کے لیے رمضان المبارک کے دوران گیس فراہمی کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
شیڈول کے مطابق:
سحری کے اوقات: رات 3 بجے سے صبح 9 بجے تک گیس فراہم کی جائے گی۔
افطار کے اوقات: دوپہر ساڑھے 3:30 بجے سے رات 10 بجے تک گیس دستیاب ہوگی۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ شیڈول رمضان کے دوران سہولت اور بوجھ کم کرنے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔


