سندھ بھر میں رمضان المبارک کے دوران اسکولوں کے اوقات کار تبدیل، نوٹیفکیشن جاری
کراچی(بولونیوز)سندھ بھر میں رمضان المبارک کے دوران اسکولوں کے اوقاتِ کار تبدیل کر دیے گئے۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ کی جانب سے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سنگل شفٹ اسکولوں کے اوقاتِ کار صبح 8 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک ہوں گے، جبکہ جمعہ کے روز سنگل شفٹ اسکول صبح 8 بجے سے 11:30 بجے تک کھلے رہیں گے۔
ڈبل شفٹ اسکولوں کے لیے صبح کی شفٹ کے اوقات 7:30 بجے سے 11:30 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں، جبکہ جمعہ کے روز صبح کی شفٹ 7:30 بجے سے 10:30 بجے تک ہوگی۔
اسی طرح ڈبل شفٹ اسکولوں میں دوپہر کی شفٹ 11:45 بجے سے 2:45 بجے تک ہوگی، جبکہ جمعہ کے روز دوپہر کی شفٹ 11:45 بجے سے 1:15 بجے تک جاری رہے گی۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن کے مطابق ان اوقات کا اطلاق صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں پر ہوگا تاکہ رمضان المبارک میں طلبہ اور اساتذہ کو سہولت فراہم کی جا سکے۔


