محکمہ موسمیات کی پیشگوئی، رمضان المبارک میں موسم خوشگوار اور ٹھنڈا رہنے کا امکان
کراچی(بولونیوز)محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کے دوران ملک بھر میں موسم خوشگوار اور ٹھنڈا رہنے کی پیشگوئی کر دی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں دوپہر 2 سے 3 بجے کے قریب مغربی ہواؤں کا سلسلہ اثرانداز ہونا شروع ہوگا، جس کے نتیجے میں ہلکی بارش کے ساتھ تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ تاہم جمعے اور ہفتے کو درجہ حرارت میں معمولی اضافہ متوقع ہے۔
موسمیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ رمضان میں ملک میں گرمی زیادہ نہیں ہوگی اور مجموعی طور پر موسم خوشگوار رہنے کا امکان ہے، جس سے روزے داروں اور شہریوں کے لیے سہولت ہوگی۔


