ماموند میں ایف سی چیک پوسٹ پر خوفناک دھماکہ، 7 جوان شہید، متعدد زخمی

باجوڑ(بولونیوز)خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل ماموند میں فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کی چیک پوسٹ کو زوردار دھماکے کا نشانہ بنایا گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی گونج ماموند کے مختلف علاقوں تک سنائی دی، اور قریبی گھروں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں چیک پوسٹ مکمل طور پر تباہ ہو گئی، اور ملبے سے اب تک 7 ایف سی اور پولیس اہلکاروں کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جبکہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر کے ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہے۔

پاکستانی حکام کی جانب سے تاحال اس واقعے کے حوالے سے باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا، اور علاقے میں سیکیورٹی اقدامات سخت کر دیے گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *