لیبیا میں داعش کے مبینہ سربراہ کی گرفتاری، شناخت سے متعلق دعوے سامنے آگئے

طرابلس/لیبیا(بولونیوز)لیبیا میں سیکیورٹی اداروں نے شدت پسند تنظیم داعش کے مبینہ سربراہ ابو حفف کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق گرفتار شخص کی شناخت بنیامین ایفرایم کے نام سے کی جا رہی ہے، جس کے بارے میں یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ وہ ایک اسرائیلی شہری ہے اور موساد کے ایک خصوصی یونٹ کے لیے کام کرتا رہا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے بعد اس سے تفتیش کا عمل جاری ہے، تاہم اب تک لیبیا کی حکومت یا بین الاقوامی اداروں کی جانب سے اس شناخت اور الزامات کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔

ماہرین کے مطابق ایسے معاملات میں حتمی نتائج تفتیش مکمل ہونے اور سرکاری تصدیق کے بعد ہی سامنے آتے ہیں، اس لیے ابتدائی رپورٹس کو دعووں کے طور پر دیکھا جانا چاہیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *