رمضان میں جعلی کولڈ ڈرنکس کی بڑی کھیپ پکڑی گئی

لاہور(بولونیوز) رمضان المبارک کے دوران مارکیٹ میں سپلائی کے لیے تیار کی جانے والی جعلی کولڈ ڈرنکس کی بڑی کھیپ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے پکڑ لی ہے۔

اطلاعات کے مطابق یہ مشروبات غیر فلٹر شدہ پانی، ممنوعہ کھلے رنگ اور غیر معیاری فلیورز استعمال کر کے تیار کیے جا رہے تھے، جو صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہیں۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سیفٹی ٹیموں نے لاہور کے علاقے باگڑیاں میں خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا، جہاں ہزاروں لیٹر جعلی کولڈ ڈرنکس تیار ہو رہی تھیں۔ صحت کے دشمن عناصر رمضان کی طلب پوری کرنے کے لیے یہ زہریلی اور غیر معیاری بوتلیں مارکیٹ میں بھیجنے والے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پکڑی گئی کھیپ کو فوری طور پر ضبط کر کے تلف کر دیا گیا اور قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے تاکہ شہریوں کی صحت محفوظ رہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *