رمضان المبارک کے لیے پنجاب میں تعلیمی اداروں کا نیا ٹائم ٹیبل جاری

لاہور(بولونیوز)محکمہ تعلیم پنجاب نے رمضان المبارک کے دوران تعلیمی اداروں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

اعلامیے کے مطابق:

سنگل شفٹ اسکولز صبح 8:30 بجے سے دوپہر 1 بجے تک کھلے رہیں گے، جبکہ جمعہ کو سنگل شفٹ اسکول 12:30 بجے بند ہوں گے۔

ڈبل شفٹ اسکولز:

مارننگ کلاسز صبح 8:30 سے 12:30 بجے تک جاری رہیں گی۔

ایوننگ شفٹ اسکولز دوپہر 1 بجے سے شام 4 بجے تک کھلے رہیں گے۔

جمعہ کو ڈبل شفٹ کلاسز 12:30 سے 5 بجے تک ہوں گی۔

گرلز اسکولز کے اوقات بوائز اسکولز سے 15 منٹ پہلے مقرر کیے گئے ہیں۔

محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ یہ اوقات رمضان المبارک میں طلبہ اور اساتذہ کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دیے گئے ہیں تاکہ روزے کے دوران تعلیمی سرگرمیاں بلا رکاوٹ جاری رہ سکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *