سعودی عرب میں شادی میں سونے کے بسکٹوں کی تقسیم
ریاض(بولونیوز)سعودی عرب میں ہونے والی ایک پُرتعیش شادی کی ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جہاں دلہن کے بھائی کی جانب سے دولہا والوں کو دیے گئے مہنگے ترین تحائف نے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہن کا بھائی ایک کیس میں 24 قیراط سونے کے بسکٹ سجا کر لایا ہے اور باراتیوں کو ایک ایک کر کے پیش کر رہا ہے۔
اس دوران ایک دلچسپ منظر اس وقت دیکھنے کو ملا جب خاندان کے ایک معمر شخص نے اپنی باری آنے پر ایک کے بجائے دو بسکٹ اٹھا لیے، انکل کی اس پھرتی اور ایک سے زیادہ بسکٹ لینے کی کوشش نے سوشل میڈیا صارفین کو خوب محظوظ کیا اور یہ ویڈیو اب انٹرنیٹ پر وائرل ہو چکی ہے-


