حافظ نعیم کو منا بھائی فلم کی طرح جادو کی جھپی اور پھول بجھوں گا، مرتضیٰ وہاب
کراچی(بولونیوز)میئرکراچی مرتضیٰ وہاب نے طنزیہ انداز میں کہا کہ یہ اتنے منافق ہیں جہاں ہم کام کرتے وہاں شکریہ جماعت اسلامی لکھ دیتے ہیں ، حافظ نعیم کومنابھائی فلم کی طرح جادوکی جھپی اور پھول بجھوں گا۔
تفصیلات کے مطابق میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر میں ترقیاتی منصوبوں سےمتعلق بیان میں کہا کہ کورنگی سے ابراہیم حیدری تک سڑک تعمیر کی جائے گی جبکہ بلدیہ عظمیٰ کراچی رواں سال شہر میں مجموعی طور پر 46 ارب روپے خرچ کرے گی، جن میں اندرونی گلیوں کی تعمیر و مرمت پر 13 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کہ جوہونا تھا ہوگیا،اب آگے کام کر کے دکھائیں گے، سب کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا ہوگا تاکہ ملک ترقی کرے۔
انہوں نے وفاقی اور صوبائی سطح پر ناکامیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت لوڈ شیڈنگ اور اسٹیل مل کے مسائل حل نہیں کر سکی۔
میئر نے کہا کہ شہریوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے وفاقی، صوبائی اور مقامی حکومت کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ یہ اتنے منافق ہیں جہاں ہم کام کرتےوہاں شکریہ جماعت اسلامی لکھ دیتے ہیں، ہمیں ان چیزوں سے باہر نکلنا ہوگا کام کرنا ہوگا۔
میئر کراچی کا مزید کہنا تھا کہ جیسےخلیل صاحب فاختہ اڑاتےہیں حافظ نعیم بھی فاختہ اڑائیں، حافظ نعیم کی یو سی میں سڑک کےایم سی نے بنائی ، پہلوان گوٹھ کی سڑک کوکوئی اون نہیں کرتاہم نے کام شروع کرایا، 9 منافقوں کے ٹاؤن والے بھی اسپیڈ پکڑیں۔
انھوں نے کہا کہ شارع فیصل کےسائن بورڈزپر بھی حافظ نعیم کی تصاویر ہیں، حافظ نعیم کومنابھائی فلم کی طرح جادوکی جھپی اور پھول بجھوں گا، حافظ نعیم الرحمان صاحب آئی لوویو۔


