انڈونیشیا، چھوٹے طیارے پر فائرنگ سے 2 پائلٹ جاں بحق
جکارتہ(بولونیوز) انڈونیشیا کے صوبہ جنوبی پاپوا کے ضلع بووین ڈیگوئل میں واقع کاروَوائی ایئر سٹرپ پر لینڈنگ کے دوران چھوٹے طیارے پر فائرنگ سے 2 پائلٹ جاں بحق ہو گئے۔
دمائی کارٹینز ٹاسک فورس کے آپریشنز کے سربراہ فیصل رحمدانی نے بتایا ہے کہ سمارٹ ایئر کی جانب سے چلائے جانے والے چھوٹے طیارے (رجسٹریشن نمبر PK-SNR) نے بدھ کی صبح بووین ڈیگوئل کے علاقے تاناہ میراہ سے اڑان بھری تھی۔
مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 11 بجے ایئر سٹرپ پر پہنچنے کے بعد اس پر طیارے پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں پائلٹ اور کو پائلٹ زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 13 مسافر محفوظ ہیں۔


