اسرائیلی میڈیا پر امریکا ایران مذاکرات ناکام بنانے کی کوشش کا الزام
تہران(بولونیوز)ایرانی وزیرخاجہ نےاسرائیلی میڈیا پرالزام لگایا ہےکہ اس نے امریکا ایران مذاکرات ناکام بنانےکی کوشش کی۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اسرائیلی میڈیا پر ایران کے بارے میں سنسنی خیز دعوے کرنے کا الزام عائد کیا ہے تاکہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کو ناکام بنایا جا سکے۔
عراقچی نے بدھ کو رات گئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا ’’جب بھی مریم ایڈلسن سے وابستہ میڈیا ایران کے بارے میں سنسنی خیز دعوے پھیلاتا ہے، تو ہمیں یہ سوال کرنا چاہیے کہ یہ کس کے مفادات کی خدمت کر رہا ہے۔ یہاں تک کہ امریکی صدر نے بھی ان کی بنیادی وفاداریوں کا اعتراف کیا ہے۔‘‘
انھوں نے کہا کہ نیتن یاہو کے وائٹ ہاؤس کے دورے سے ایک گھنٹہ پہلے ’اسرائیل ہیوم‘ نے یہ خبر شائع کی کہ ایران نے ’’ڈونلڈ ٹرمپ کو دھوکا دیا‘‘۔ عراقچی نے اس بات پر زور دیا کہ مظاہروں میں شریک کسی بھی شخص کو سزائے موت نہیں دی گئی اور نہ کوئی عدالتی کارروائی مکمل ہوئی ہے، بلکہ دو ہزار سے زائد قیدیوں کو معافی دی گئی ہے۔


