امریکا میں تربیتی طیارہ ہنگامی لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا
جارجیا(بولونیوز)امریکا کی ریاست جارجیا میں ایک چھوٹا طیارہ (ہاکر بیچ کرافٹ بی ای-36) ہنگامی لینڈنگ کے دوران مصروف شاہراہ پر حادثے کا شکار ہوگیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔
پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ تربیتی پرواز پر موجود سنگل انجن والے چھوٹے طیارے کے پائلٹ کو تکنیکی خرابی کے باعث مصروف شاہراہ پر لینڈنگ کرنا پڑی، کیونکہ طیارے میں اتنی طاقت نہیں تھی کہ وہ واپس ہوائی اڈے تک پہنچ سکتا۔
پولیس کے مطابق واقعہ جارجیا کے شہر گینزویل میں رونما ہوا، جہاں طیارے نے ہنگامی طور پر سڑک پر لینڈنگ کی کوشش کی۔ حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارہ مصروف سڑک پر لینڈ کرتا ہے اور بعد ازاں کئی گاڑیوں سے اس کی ٹکر ہوجاتی ہے۔


