پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 14 سال بعد براہِ راست فضائی رابطے بحال

کراچی(بولونیوز) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 14 سال بعد براہِ راست فضائی رابطے بحال ہو گئے ہیں۔ آج بنگلہ دیش کی قومی ایئرلائن، بیمان ایئرلائن کی پہلی پرواز ڈھاکہ سے کراچی کے لیے روانہ ہوگی۔

ذرائع کے مطابق پرواز تقریباً تین گھنٹے کے سفر کے بعد رات 11 بجے کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گی۔ اس بحالی سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی، سفارتی اور عوامی رابطوں میں آسانی پیدا ہونے کی توقع ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *