جن مارکیٹوں میں ایس او پیز پر عمل نہیں ہوگا انہیں بند کر دیں گے
کراچی(بولونیوز)سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی چیمبر حکومت سے مل کر مارکیٹ ایسوسی ایشن سے ایس او پیز پر بات کر رہی ہے، جن مارکیٹوں میں ایس او پیز پر عمل نہیں ہوگا انہیں بند کردیں گے۔ نجی ٹی وی چینل میں میئر کراچی کے گل پلازا کے فائر سیفٹی آڈٹ میں کمزوریوں کی نشاندہی کے حوالے سے کیے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا میئر کراچی نے یہ بات کب اور کہا کی مجھے معلوم نہیں لیکن حکومت کا کام ایکشن لینا ہے مارکیٹوں میں ایس او پیز پر ایکشن لیں گے۔ واضح رہے کہ میئر کراچی نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ پلازا والوں کو کہا بھی تھا کہ کچھ کر لو لیکن زور اس لیے نہیں لگایا کہ پھر میڈیا والے کہتے کہ کراچی کے تاجروں سے زیادتی کر رہے ہیں۔


