وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گھروں کی توسیع کے بلاسود قرضوں کی منظوری دے دی
لاہور(بولونیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جوائنٹ فیملی میں رہنے والے افراد کے لیے اپنے گھر کی توسیع کے بلاسود قرضوں کے اجرا کی منظوری دے دی ہے۔ اس اقدام کے تحت خاندان کے افراد اپنی موجودہ چھت یا گھر کو توسیع دینے کے لیے بلا سود قرض حاصل کر سکیں گے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق اپنی چھت، اپنا گھر منصوبے کے تحت جون 2026 تک 1 لاکھ 60 ہزار گھروں کی تعمیر کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 1534 پلاٹوں کی الاٹمنٹ کی بھی منظوری دی گئی تاکہ مستحق افراد کو اپنی زمین پر اپنا گھر بنانے کا موقع فراہم کیا جا سکے۔
یہ اقدام گھریلو رہائش میں بہتری اور شہریوں کو مالی سہولت فراہم کرنے کے لیے صوبائی حکومت کی پالیسی کا حصہ ہے۔


