15 جنوری کو ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز معمول کے مطابق فعال رہیں گی
اسلام آباد(بولونیوز) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے واضح کیا ہے کہ 15 جنوری کو ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز مکمل طور پر فعال رہیں گی۔
پی ٹی اے کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انٹرنیٹ سروسز کے متاثر ہونے سے متعلق پھیلائی جانے والی خبریں غلط اور بے بنیاد ہیں۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز معمول کے مطابق فعال رہیں گی اور روٹین سب میرین کیبل کی مرمت کا عمل جاری ہے۔


