مظاہروں میں شرکت پر ڈاکٹر شیدہ رستمی کو پھانسی

ایران(بولونیوز)ایران کے کرمانشاہ شہر میں ملک کی معروف سرجن ڈاکٹر شیدہ رستمی کو حکومت مخالف مظاہروں میں حصہ لینے کے الزام میں پھانسی دے دی گئی۔

اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر رستمی مظاہروں کے دوران سکیورٹی فورسز کے سامنے اسرائیل اور امریکہ کے جھنڈے لہرا رہی تھیں، جس کے بعد ان پر سخت کارروائی کی گئی۔

ڈاکٹر شیدہ رستمی کو ایران میں مظاہروں اور حکومت مخالف سرگرمیوں میں شرکت کرنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا، اور ان کی پھانسی کی خبر انسانی حقوق کے گروپوں میں تشویش کا سبب بنی ہے۔

اس واقعے سے قبل ایران میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران کئی شہریوں اور علمی شخصیات کے خلاف سخت اقدامات کیے جا چکے ہیں، جس پر عالمی سطح پر تنقید کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *