متعدد ایڈیشنل ججوں کو مستقل کرنے کی منظوری، چند کی توسیع اور ایک مستقل نہ ہو سکا
لاہور(بولونیوز) لاہور ہائی کورٹ کے کئی ایڈیشنل ججوں کی مستقل تقرری کی منظوری دے دی گئی ہے جبکہ ایک جج کو مستقل ہونے سے استثنیٰ حاصل ہوا اور ایک کو 6 ماہ کی توسیع دی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق ایڈیشنل جج حسن نواز مخدوم، جسٹس ملک وقار حیدر اعوان اور جسٹس سردار اکبر علی کو مستقل کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ اسی طرح جسٹس سید احسن رضا، جسٹس ملک جاوید اقبال اور جسٹس محمد جواد ظفر کو بھی مستقل کر دیا گیا ہے۔
مزید اعلامیے کے مطابق جسٹس خالد اسحاق، جسٹس ملک محمد اویس خالد اور جسٹس چوہدری سلطان محمود کی مستقل تقرری کی منظوری دی گئی، جبکہ جسٹس تنویر احمد شیخ اور جسٹس عبہر گل کو بھی مستقل کر دیا گیا ہے۔
تاہم لاہور ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج راجہ غضنفر علی خان کو مستقل نہیں کیا جا سکا، اور ایڈیشنل جج طارق محمود باجوہ کو 6 ماہ کے لیے توسیع دی گئی ہے۔


