لاہور گلشنِ راوی میں 14 سالہ طالبہ کے اغواء اور زیادتی کا افسوسناک واقعہ

لاہور(بولونیوز)گلشنِ راوی میں 14 سالہ طالبہ کے اغواء اور زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا-وزیراعلیٰ کی ہدایات پر چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ کی متاثرہ طالبہ کے گھر آمد-پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا-

حنا پرویز بٹ نے متاثرہ طالبہ کے گھر جا کر اہلِ خانہ سے ملاقات کی، اور انصاف کی یقین دہانی کروائی۔14 سالہ طالبہ کے ساتھ پیش آنے والا ظلم ناقابلِ برداشت ہے، مجرم کو مثال بنایا جائے گا۔ ایسے سفاک مجرموں کو قانون کے مطابق سخت ترین سزا دلائی جائے گی۔

بچیوں کے خلاف جرائم پر کوئی نرمی نہیں، ملزم کو قرار واقعی سزا دلانا حکومت پنجاب کی ذمہ داری ہے۔ اغواء اور جنسی تشدد کرنے والا مجرم کسی رعایت کے مستحق نہیں۔متاثرہ طالبہ اور اس کے خاندان کو مکمل قانونی اور تحفظاتی معاونت فراہم کی جائے گی۔

کسی طالبہ کی عزت اور زندگی سے کھیلنے والا قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا۔خواتین کے لیے محفوظ پنجاب وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا وژن ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *