بھارت کا 2026 کا پہلا سیٹلائٹ مشن ناکام: PSLV راکٹ تکنیکی خرابی کا شکار

نئی دہلی(بولونیوز)بھارت کے خلائی تحقیقاتی ادارے (اسرو) کا 2026 کا پہلا بڑا مشن ناکام ہو گیا، جس میں 16 سیٹلائٹس کو خلا میں بھیجنا تھا، جن میں غیر ملکی سیٹلائٹس بھی شامل تھیں۔

اسرو کے مطابق PSLV-62 راکٹ تقریباً آدھے گھنٹے بعد تکنیکی خرابی کا شکار ہو گیا اور مشن ناکام ہو گیا۔ یہ مسلسل دوسری بار ہے کہ بھارت کا پولر سیٹلائٹ لانچ وہیکل مشن ناکام ہوا ہے، جسے اسرو کا “ورک ہارس” کہا جاتا ہے کیونکہ اس نے اب تک بڑی تعداد میں کامیاب مشنز انجام دیے ہیں۔

اسرو کے چیئرمین وی نارائنن نے براہِ راست نشریات میں بتایا کہ مشن چار مراحل پر مشتمل تھا اور تیسرے مرحلے تک کارکردگی معمول کے مطابق رہی، تاہم تیسرے مرحلے کے اختتام پر راکٹ میں خرابی پیدا ہو گئی اور اس نے پرواز کا رخ بدل لیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیٹا کا تجزیہ کیا جا رہا ہے اور مزید تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔

یہ مشن نیو اسپیس انڈیا لمیٹڈ کا نواں کمرشل مشن بھی تھا، جو اسرو کا تجارتی شعبہ ہے اور بھارتی و بین الاقوامی اسٹارٹ اپس کے ساتھ شراکت پر مبنی تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *