جہانگیر روڈ کی جدید تعمیر، سیوریج نظام کی اپ گریڈیشن سے نکاسیٔ آب کے مسائل کا مستقل حل

کراچی(بولونیوز)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ جہانگیر روڈ کو جدید اور پائیدار معیار کے مطابق دوبارہ تعمیر کیا جا رہا ہے۔ اس دوران پرانا سیوریج نظام مکمل طور پر تبدیل اور اپ گریڈ کیا جا رہا ہے تاکہ نکاسیٔ آب کے مسائل کا مستقل حل ممکن بنایا جا سکے۔

میئر نے کہا کہ تعمیراتی کاموں کے ساتھ ساتھ سیوریج کے نظام کو بھی بہتر بنایا جا رہا ہے، جس سے نہ صرف ٹریفک کی روانی بہتر ہوگی بلکہ شہری سہولتوں میں بھی نمایاں بہتری آئے گی۔ سیوریج لائنوں کی بہتری سے علاقے میں موجود نکاسیٔ آب کے مسائل بھی ختم ہوں گے۔

مرتضیٰ وہاب نے واضح کیا کہ ترقیاتی منصوبوں میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، اور عوامی مشکلات کے پیش نظر کام مرحلہ وار مکمل کیا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *