نوتال کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکہ، ٹرینوں کی آمدورفت معطل

جعفرآباد(بولونیوز)جعفرآباد کے نوتال کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں دو فٹ طویل پٹڑی اڑ گئی۔پولیس کے مطابق دھماکے کے باعث علاقے میں ٹرینوں کی آمدورفت عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے کارروائی جاری ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکے کی نوعیت اور اس میں ممکنہ ملوث عناصر کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے متعلقہ ادارے سرگرم ہیں۔ مسافروں کی حفاظت اور ریلوے کے نظام کی جلد بحالی کو یقینی بنانے کے لیے ریسکیو اور سکیورٹی ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *